3 مئی 2020 - 11:00
افریقی ملک مالی میں فرانس کا ایک فوجی ہلاک

فرانس کے صدارتی دفتر کی جانب سے اعلان کیا گيا ہے کہ افریقی ملک مالی میں فرانس کا ایک فوجی دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدارتی دفتر کی جانب سے اعلان کیا گيا ہے کہ افریقی ملک مالی میں فرانس کا ایک فوجی دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روس فرانسیسی فوجی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگيا۔ فرانس کا کہنا ہے کہ فرانسیسی فوجی مالی میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اس ملک میںم وجود ہیں۔